The reign of Sultan Ibrahim Ghaznavi | سلطان ابراہیم غزنوی کا عہد حکومت

2024-03-15 0

The reign of Sultan Ibrahim Ghaznavi | Sultan Ibrahim Ghaznavi | Ibrahim's peace with the Seljuks | Sultan Ibrahim's conquests of Ajodhan, Rupal and Dara | Ghazni Empire | History of world

سلطان ابراہیم غزنوی کا عہد حکومت | سلطان ابراہیم غزنوی | سلطان ابراہیم کی سلجوقیوں سے صلح | سلطان ابراہیم کی اجودھن، روپال اور درہ کی فتوحات | غزنی سلطنت | تاریخ | تاریخ عالم

سلطان ابراہیم غزنوی کا عہد حکومت

سلطان فرخ زاد غزنوی کے انتقال کے بعد اس کے بھائی ابراہیم بن مسعود نے عنان حکومت سنبھالی۔ سلطان ابراہیم غزنوی 451ھ بمطابق 1058ء میں تخت نشین ہوا سلطان ابراہیم بڑا متقی اور پرہیز گار انسان تھا۔ اپنے عین شباب کے زمانے میں اس نے دنیاوی لذتوں کو ترک کر دیا تھا۔ رجب اور شعبان کے دونوں مہینوں میں رمضان کی طرح روزے رکھتا تھا اور اس طرح تین ماہ اس کے لیے رمضان رہتا یہ نوجوان صالح اپنے اس وقت کو جو امور سلطنت سے بچ جاتا خدا کی عبادت میں صرف کرتا۔ رعایا کی خبر گیری اور اس کی خوشحالی کی فکر اسے ہر وقت رہتی تھی وہ ملک پر بڑے انصاف کے ساتھ حکومت کرتا اور غریبوں میں صدقے اور خیرات کی تقسیم کیا کر تھا۔ "جامع الحکایات" میں لکھا ہے کہ بادشاہی محل میں ہر سال ایک محفل وعظ و نصیحت ہوا کرتی تھی اور اس میں امام یوسف سجاوندی اپنی تقریروں سے بادشاہ اور دیگر اہل محفل کے دل گرمایا کرتے تھے۔ سلطان امام یوسف سجاوندی کے علم و فضل اور اتقا و پرہیز گاری کا بڑا لحاظ رکھتا تھا۔ اور ان کی ہر بات کو خندہ پیشانی سے سنتا تھا یہی وجہ ہے کہ امام ہر طرح کی بات سلطان سے بلا کسی جھجک اور خوف کے کہہ دیتے تھے بلکہ اکثر اوقات تو سلطان کو اس کی غلطیوں اور کوتاہیوں پر سخت الفاظ میں ٹوکا کرتے تھے۔ ان کے اس بر تاؤ سے یہ حق پسند بادشاہ بھی ملول یا آزرده خاطر نہ ہوا تھا۔ سلطان ابراہیم خط نسخ میں بہت عمدہ لکھتا تھا۔ اپنے عہد حکومت کے تمام عرصے میں اس نے اپنا یہ شعار بنائے رکھا کہ ہر سال ایک قرآن اپنے قلم سے لکھ کر مکہ معظمہ ارسال کیا کرتا تھا